نارنگ منڈی ،ٹریفک حادثات میں ڈرائیور ہلاک ،دوخواتین سمیت 11افراد شدیدزخمی

بدھ 28 جون 2017 17:30

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) نارنگ منڈی میںٹریفک حادثات،ڈرائیور ہلاک جبکہ دوخواتین سمیت 11افراد شدیدزخمی ہوگئے حادثات زیر تعمیر سڑک کی ناہمواری اور تیزرفتاری کے باعث پیش آئے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ کالاخطائی روڈپرفقیر بائی پاس کے قریب بس اورکارمیں خوفناک تصادم سے کار مکمل تباہ ہوگئی ڈرائیور ہسپتال پہنچ کر دم توڑگیا جبکہ کار سوار چارافراد بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاہورریفرکردیاگیاہے جئے سنگھ والا اور آلہ پورسیداںکے قریب موٹر سائیکلوںمیں تصادم کے دو واقعات میں چھ افراد شدیدزخمی ہوگئے بعض کی ٹانگیں اور بازو بھی ٹوٹ گئے واضح رہے کہ پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس نہ ہونے کے باعث کالاخطائی روڈ پر حادثات روزانہ کامعمول بن چکے ہیںشہری حلقوںنے وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے پٹرولنگ چیک پوسٹ اورٹریفک پویس کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :