نوجوانوںکو کھیلوںمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے ‘ چوہدری محمد حسان ریاض

بدھ 28 جون 2017 17:30

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حسان ریا ض نے کہاہے کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسما نی نشوونماکیلئے کھیل کلیدی حیثیت رکھتاہے نوجوانوںکو کھیلوںمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وائس چیئرمین ملک محمدیوسف ،چوہدری عبید اللہ سیہول ،چوہدری بختیار بٹر ،ملک بشیراحمد چوہدری غلام عباس گجر،نومی بٹ ،چوہدری رضوان دوگل،چوہدری اعجاز گجرکے ہمراہ منتظم اعلی ملک شکیل اور ملک عبدالستارگوگی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج میںمنعقدہ پہلا راناسر مد تنویر فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نوجوانوںپرزور دیا کہ وہ کھیلوںپر خصوصی توجہ دیںحکومت کھیلوںکو پروان چڑھانے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ نارنگ منڈی میں جلد از جلد سٹیڈیم کی تعمیر یقینی بنائی جاسکے انشاء اللہ عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کررہے ہیںاور نوجوانوںکی فلاح وبہبودکیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی واضح رہے کہ ایم پی اے چوہدری حسان ریاض نے چھکا لگاکرفلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :