قلات ،سوارب میں قومی شا ہراہ پر ٹریفک حادثہ ،تین افراد جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے

بدھ 28 جون 2017 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قلات کے علاقے سوارب میں قومی شا ہراہ پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شا ہراہ پر کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میںایک خاتون اور دوبچوں سمیت تین افراد جاںبحق جبکہ ہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمی اور جا ںبحق افراد کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔