پاراچنار کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دینگے،پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر حملہ ہے‘ مجلس وحدت مسلمین

پاراچنار کو کمزور کرنے والے دراصل پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں،مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،مظلومین کی داد رسی تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے‘لاہور پریس کلب پر جاری علامتی دھرنے سے ناصر شیرازی اور علامہ حسن ہمدانی کا خطاب

بدھ 28 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب پر پاراچنارسانحے اور اس کے بعد کرم ایجنسی میں جاری دھرنے کی حمایت میں علامتی دھرنا دیا گیا ،دھرنے میں خواتین ،بچے،نوجوان اور بزرگ افراد کی کثیر تعدا نے شرکت کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور سول سوسائٹی نے بھی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکاء حکومتی بے حسی کے خلاف شدید غم غصے کا اظہار کرتے رہے،دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی نے کی،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یہ ہمارے ملک بھر میں علامتی دھرنے ہیں،جو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جاری ہے،پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں لندن امریکہ سمیت پورپی ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں،اگر مطالبات میں من و عن منظوری و عملدرآمد نہ ہوئے تو بعید نہیں یہ مظاہرے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہر شہر گاوں گاوں شروع ہو جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم پاراچنار کوپاراچنار کو ہم غزہ اور مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دینگے،پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر حملہ ہے،پاراچنار کو کمزور کرنے والے دراصل پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیںہم اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،مظلومین کی داد رسی تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے،ہم نے پاکستان بنایا تھا اور انشااللہ اس مادر وطن کو ہم ہی بچائیں گے،ملک دشمنوں کو بے نقاب کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔