شہدائے احمد پور شرقیہ کے ورثاء میں چیک تقسیم کر دیئے گئے‘ ترجمان پنجاب حکومت

سانحہ احمد پور شرقیہ ہماری تاریخ کا المناک باب ہے ،ہر آنکھ اشکبار ہے ‘ ملک محمد احمد خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائی ہے، اس حوالے سے تمام سرکاری تقاریب منسوخ کردی گئیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہداء احمد پور شرقیہ کے ورثاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے عید بہاول پور میں ادا کی۔

یہ بات انہوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پنجاب حکومت کے ترحمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ ہماری تاریخ کا المناک باب ہے جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوا ز شریف اپنا طبی معائنہ منسوخ کر کے خصوصی طور پر بہاول پور پہنچے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سانحہ احمد پور شرقیہ کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ عید کے روز اظہار ہمدردی کے لیے جائے حادثہ پر گئے اور انہوں نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کے لیے خصوصی طور پر بہاول پور جانا چاہتے تھے مگر شدید بارش اور ناسازگار موسم کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب بہاول پور نہیں جا سکے تاہم ان کی ہدایت پر بہاول پور میں چیک تقسیم کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :