�یں دستخط کئے گئے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے ویزہ جاری کرتا ہے

بدھ 28 جون 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین سال میں تین بار سکھ یاتریوں کو اٹاری اسٹیشن (بھارت)سے پاکستان لے کر آتی ہے ۔ اس سال شیڈول کے مطابق 28جون کو سکھ یاتریوں نے پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور آنا تھا لیکن پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھارت نے پاکستان ریلوے کی خصوصی سکھ ٹرین کو بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور یہی ہٹ دھرمی پچھلے ماہ بھی دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 1974 میں دستخط کئے گئے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن ہر سال سکھ یاتریوں کو پاکستان میں منعقد ہونے والی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزہ جاری کرتا ہے۔ اس سال مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی دس روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے تین سو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ پچھلے سال بھی تین سو پچاس سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے لیکن دونوں بار انہیں پاکستان جانے سے روک دیا گیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق دس بوگیوں پہ مشتمل پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین اس وقت واہگہ ریلوے سٹیشن کھڑی رہی ۔بہترین انتظامات کے باوجود شیڈول سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریلوے بورڈ نے پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین کو داخل ہونے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :