نئے ٹیکس قوانین کا مقصد ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا ہے،ڈاکٹر محمد ارشاد

ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر کے قیام سے ٹیکس گزاروں کے مسائل دہلیز پر حل ہوسکیں گے ،بزنس کمیونٹی کے تعاون سے ٹیکس نیٹ کی بنیاد کو وسیع کرانے میں خاطر خواہ مدد مل جائیگی،چیئرمین فیڈرل ایف بی آر

بدھ 28 جون 2017 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہاہے کہ نئے ٹیکس قوانین کا مقصد ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفس چارسدہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین ایف بی آرڈاکٹرارشادنے کہاکہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کے تربیتی اداروں میں چینی زبان سیکھنا لازمی قراردیا گیاہے،سی پیک کی منصوبوں کی بناء پر چینی زبان کی اہمیت بڑھ گئی ہے،نئے ٹیکس ریفارمز کے تحت ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر کے قیام سے ٹیکس گزاروں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیں گے اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے ٹیکس نیٹ کی بنیاد کو وسیع کرانے میں خاطر خواہ مدد مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزار حضرات ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں،ہم ان سے مل کر ملک کی معاشی ڈھانچہ کو مضبوط بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر کے مالی اور انتظامی اختیارات ہوں گے اور وہ ڈسٹرکٹ لیول پر بھرتی بھی کرسکیں گے۔ ٹیکس بار کے صدر مشتاق احمد اور بزنس کمیونٹی کے نمائندہ عبدالعلی خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کونئے ریفارمز کی کامیابی کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمینFBR نے ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفس چارسدہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دفتر کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :