سبی اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش، درجن کے قریب کچی دیواریں منہدم

بجلی کا نظام درہم برہم ، لہڑی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ، دریائے ناڑی اور تلی ندی میں نچلے سطح کی طغیانی

بدھ 28 جون 2017 17:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سبی اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش،ایک درجن کے قریب کچی دیواریں منہدم ہوگئی جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

، لہڑی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ، دریائے ناڑی اور تلی ندی میں نچلے سطح کی طغیانی،بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ نے سبی سمیت دیگر علاقوں میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ،تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ شب تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ موسلادار بارش شروع ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی تیز آندھی موسلادار بارش کے باعث ایک درجن کے قریب کچے دیواریں اور چھت مہندم ہونے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں جبکہ تیز ہواوں کے باعث سبی کے قریبی علاقوں میں بجلی کے پول گرنے اور اندورن شہر بجلی کے تاریں ٹوٹنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے جو کہ کیسکو نے ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے بجلی کے نظام کو رات گئے بحال کر دیا سبی شہر اور پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ لہڑی ندی اونچے درجے کا سیلاب 47616کیوسک پانی گذر رہا ہے جبکہ دریائے ناڑی میں دس ہزار اور تلی ندی میں پانچ سو کیوسک نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گذر رہا ہے سبی اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موصلادار بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے جبکہ لوگوں نے ساکھ کا سانس لیا محکمہ موسمیات نے آیندہ چوبیس گھنٹوں میں سبی سمیت ملک بھر میں متوقع شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سبی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا حکم دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :