قصور ،ْ مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،ْ چالیس افراد زخمی

بدھ 28 جون 2017 17:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قصور میں مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ بدھ کو قصور کے نواحی علاقے فقیر والا میں ملتان جانے والی مسافر رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری باعث ا س وقت پیش آیا ۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیاہے جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :