اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پر کام کر رہے ہیں ،ْاحسن اقبال

بدھ 28 جون 2017 17:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں ورلڈ اکنامک فورم نیو چیمپئنز سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا ہے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے میں تعاون سمیت کئی معاملات پر کام کرنا ہے مگر ابھی کچھ علاقائی مسائل بھی ہیں جس کیلئے حکومت نے اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے لیے ایک میکنیزم تشکیل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :