گلگت کے علاقے چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

بدھ 28 جون 2017 17:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) گلگت کے علاقے چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق چلاس کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے ،ْ ایک شدید زخمی ہے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ذرائع کے مطابق بدقسمت کار بونر فارم سے چلاس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ،ْ کار میں سوار افراد سیاحت کیلئے گلگت جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :