سانحہ احمد پور شرقیہ میں مفرور قرار دیا جانیوالا آئل ٹینکر کا ڈرائیور نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا

لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتا رہا مگر کسی نے نہ سنی ،ْ ڈرائیور کا جاں بحق ہونے سے پہلے بیان

بدھ 28 جون 2017 17:20

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سانحہ احمد پور شرقیہ میں مفرور قرار دیا جانیوالا آئل ٹینکر کا ڈرائیور نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں پولیس کی جانب سے مفرور قرار دیا جانے والا ڈرائیور 3 دن تک نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس نے مقدمے میں ڈرائیور گل محمد کو مفرور ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج 44 زخمیوں میں سے ایک کی شناخت گل محمد کے نام سے کی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حادثے کے بعد جب برن یونٹ کا دورہ کیا تو ڈرائیور گل محمد نے انہیں خود بتایا کہ وہ لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتا رہا مگر کسی نے نہ سنی۔

متعلقہ عنوان :