پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں کے مزید پانچ زخمی دم توڑ گئے ،ْ جاں بحق افراد کی تعداد 72ہوگئی

بدھ 28 جون 2017 17:20

پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں کے مزید پانچ زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاٹا کے علاقے پارا چنار کے بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 67 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے کئی کی حالت نازک تھی۔حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔واقع. میں زخمی مزید دس افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :