مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کا راولپنڈی پولیس و انتظامیہ کو خراج تحسین

بدھ 28 جون 2017 17:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے عید الفطر کے موقع پربہترین سکیورٹی انتظامات پرراولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے عید الفطر کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ اور سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شاندار سیکورٹی انتظامات کی بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا اور راولپنڈی بھر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات سمیت دیگر سیکورٹی صورتحال پر امن رہی جس پر راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔

سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے عید الفطر کے موقع مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے تھے جبکہ عید پر ون ویلنگ کے جان لیوا کھیل کو روکنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے تھے جن کی بدولت رواں برس عید پر موٹر سائیکل ون ویلنگ کا کوئی بھی افسوسناک واقعہ رونماء نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کے لیے اہم اقدامات کیے جن کی بدولت شہر سمیت ملکہ کوہسار مری میں بھی ٹریفک روانی برقرار رہی۔

اس صورتحال پر چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ عید الفطر کے موقع راولپنڈی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بہترین رہی جس پر آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ ،سی پی او اسرار احمد عباسی ،کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :