تل کم دورانیہ کی ایک اہم تیلدا رفصل ہے، زرعی ماہرین

بدھ 28 جون 2017 17:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ تل کم دورانیہ کی ایک اہم تیلدا رفصل ہے۔ اس کے بیجوں میں 50 فیصد سے زیادہ اعلیٰ خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور تقریباً 22 فیصد سے زیادہ اچھی قسم کی پروٹین موجود ہوتی ہے اس لئے یہ انسانوں کی بہترین غذا ہے۔

(جاری ہے)

تلوں کا تیل ادویات سازی جبکہ بیج بیکری مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تلوں کی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمینیں جن میں نمی برقرار رکھنے کے ساتھ بہتر نکاسی آب کی صلاحیت موجود ہو زیادہ موزوں ہیں۔