زرعی ہیلپ (آج) سے معمول کے مطابق کام شروع کردے گی

بدھ 28 جون 2017 17:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ (آج) جمعرات سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمد خان نے اے پی پی کو بتایاکہ زرعی ہیلپ لائن 25تا28جون عید الفطر کی چھٹیوں کے سلسلہ میں بند رہی ۔

(جاری ہے)

عید تعطیلات کے بعد 29جون سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00 بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں۔