ڈسپلنری ٹربیونل (آج )خالد لطیف کے اعتراضات پر سماعت کریگا

کرکٹر نے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا‘ ذرائع

بدھ 28 جون 2017 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری ٹربیونل آج ( جمعرات) کے روز معطل کرکٹر خالد لطیف کے اعتراضات پر سماعت کرے گا، کرکٹر نے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل کو جانبدار قرار دے کر بائیکاٹ کر کے اعتراض داخل کیا تھا۔

(جاری ہے)

بورڈ کی طرف سے فضل میراں چوہان کو ڈسپلنری ٹربیونل کا سربراہ مقرر کیا گیا لیکن کھلاڑی کی طرف سے بائیکاٹ جاری رکھا گیا ۔ ڈسپلنری ٹربیونل نے خالد لطیف کو آج جمعرات کو دوبارہ طلب کررکھا ہے اور ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خالد لطیف نے اپنے وکیل بد ر عالم کے ہمراہ ڈسپلنری ٹربیونل کے رو برو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹر کے نہ پیش ہونے پر ڈسپلنری ٹربیونل یکطرفہ فیصلہ کرسکتا ہے ۔ دوسری جانب ناصر جمشید کیس کی سماعت اینٹی کرپشن ٹربیونل جمعہ کو دوبارہ سماعت کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :