این ایچ اے نے نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت حاصل کرلی

ایک سال کے دوران 144ارب مالیت سے زائد کے پانچ منصوبے دیکر نجی شعبے کوسرمایہ کاری کی طرف راغب کیا

بدھ 28 جون 2017 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) شاہراہوںکے قومی ادارے نے نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت حاصل کرلی ،ادارے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 144ارب مالیت سے زائد کے پانچ منصوبے دے کر ادارے نے کامیابی سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ ملک میں مجموعی سالانہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے ، ان منصوبوں میں لاہور اسلام آباد موٹروے ، کراچی حیدر آباد موٹروے، سیالکوٹ لاہور موٹروے، ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان شاہراہ اور حبیب آباد پل بنانے اوراسے جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے۔ان منصوبوں سے 391ارب روپے سے زائد محصولات حاصل ہونے کی توقع ہے۔