وزیراعلیٰ پنجاب کا منچن آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا ماں بیٹے سمیت جاں بحق3افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

بدھ 28 جون 2017 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے کے باعث ماں بیٹے سمیت جاں بحق ہونے والی3افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو5لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔