وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا شادباغ میں ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچے کے زخمی ہونے پر سخت ایکشن

ڈی ایس پی مصری شاہ اور ایس ایچ او شاد باغ معطل ، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 28 جون 2017 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاد باغ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مصری شاہ ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او شاد باغ ابرار کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیںفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔