وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عید الفطر کی نماز بہاولپور میں ادا کی

سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

بدھ 28 جون 2017 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عید الفطر کی نماز بہاولپور میں ادا کی- وزیراعلیٰ نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں سے عیدملی-وزیر اعلیٰ نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اورحادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے دعا کی-دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کے ایصال ثواب اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن، سینیٹر چوہدری سعود مجید، صوبائی وزراء ملک محمد اقبال چنڑاور خواجہ سلمان رفیق نے بھی نماز عید ادا کی۔