دیگر شہروں کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبہ سے منائی گئی

بدھ 28 جون 2017 17:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) دیگر شہروں کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبہ سے منائی گئی ،ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد نے عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے ریسکیوکنٹرول رومز میںاپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے اہلکاروں اور عوامی خدمات کے لیے جانے والے ریسکیورز کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ریسکیو کے اہلکاروں کے ساتھ عیدالفطر کا کیک کاٹ کر ملک کی سلامتی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا عیدالفطر سے ایک روز قبل احمد پور شرقیہ میں آئیل ٹینکر سے لگنے والی آگ میں جھلس کر جان بحق ہونے والوں کے لیے بلندی ائے درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئیں،اس موقعہ پر ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کا کہناتھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے نبرد آزما ہونے کے لیے ریسکیواہلکار عوامی خدمات کے لیے حاضر ہیں،کہیں بھی ہونیوالے حادثات کی اطلاع فی الفور ادرہ ریسکیو1122کو کی جائے تاکہ ہمارئے تربیت یافتہ اہلکار اس حادثہ کی نوعیت کے مطابق لائحکہ عمل اختیار کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ حادثہ میں جس طرح ریسکیو اہلکاروں نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں وہ محکمانہ مہارت کا نتیجہ ہیں،انہوں نے شیخوپورہ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد قوم کی خدمت کرنا ہے ہر مسافر کو گاڑی چلانے اوراسکی سپیڈ بڑھانے سے پہلے اپنی فیمیلیز کو دیکھ لینا چاہیے زندگی اورموت کا چولی دامن کا ساتھ ہے حادثات غلطیوں کی وجہ سے رونماء ہوتے ہیں بہت کم ایسے حادثات ہے جو ناگہانی طور پر رونما ہوتے ہیں ریسکیواہلکار موسم سرما کی ہونے والی بارشوں اور ہر طرح کے سیلاب سے نبر د آزماء ہونے کے لیے تیار ہیں ہم قومی اورعوامی خدمات کے لیے ہروقت فری سروس فراہم کرنے کو عبادت سمجھتے ہیں ہمارا ہر اہلکار اپنے بیو ی بچوں کی خوشیوں بھی قوم کے لیے قربان کردیتے ہیں ،انہوں نے عید الفطر کے کیک کاٹنے کے بعد ضلع شیخوپورہ کے تمام مکینوں ،پردیسیوں اور مسافروں کو عیدالفطر مبارکباد کا پیغام میڈیاکے توسل سے دیا ۔

متعلقہ عنوان :