عید الفطر کے تین روز میں شیخوپورہ کے پارکوں میں مردوخواتین ،بچوں ،معمر والدین اورجوانوں کا تانتا بندھا رہا

بدھ 28 جون 2017 17:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے تین روز میں شیخوپورہ کے پارکوں میں مردوخواتین ،بچوں ،معمر والدین اورجوانوں کا تانتا بندھا رہا عید کے پہلے دوروز شدید گرمی اور حبس نے تفریح پر آنے والی فیمیلز کو چکراکررکھ دیا زیادہ رش ،شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے پارکوں میں آنیوالے افراد چند منٹوںکے بعد ہی گھروں کو واپس لوٹتے رہے جبکہ شام کے اوقات میں نوجوان لڑکوں نے میوزک پر رقص اورڈانس کرکے ماحول کو اپنی توجہ کا مرکز بنالیازرک برک لباس میں پارکوں میں آنے والے بچوں اور معصوم بچوں کی بھاگ دوڑ سے والدین نے خوشیوں کے لمحات ملکر گزارئے جبکہ پارکوں میں لگائے گئے ٹھیلوں ،پنگوڑوں ،پینگوں اور جھولے والوں نے عیدی لیکر آنے والے بچوں کی جیبوں پر خوب ہاتھ صاف کئے ،نواز شریف پارک،جناح پارک،تاریخی سیر گاہ ہرن مینار میں آنے والی فیملیز نے کشتی رانی اور ہرن مینار کی سیر کرکے خوب خوشیوں کے اظہار کے ساتھ پڑنے والی گرمی اورحبس کے چرچے بھی عام رہے ،پارکوں میں آنے والے افراد نے باربی کیوبز ،دہی بڑئے ،آئیس کریم اور قلفیاں کھاکر خوب تفریح کی ،تیسرئے روز غریبوں پر اللہ کی رحمت ابررحمت بن کربرسی جس سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا مرجھائے ہوئے چہرئے کھل اٹھے ،علی الصبح ہلکی رم جھم اورٹھنڈی ھوائوں کے ساتھ کالے بادلوں نے ہر سوں ایسے موسمی رنگ بکھیرئے کے بچے بڑئے اور جوانوں نے خوب دل جمی کے ساتھ پارکوں میں جانے کے لیے تیاریاں کرلیں صبح کے اوقات میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم میں مزید بہتری ہونے کے بعد رات گئے پارکوں میں بہت زیادہ رش رہا،پارکوں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے جبکہ تفریحی سیر گاہ ہرن میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا رش رہا جہاں پر موٹر سائیکل سٹینڈز اور ٹکٹوں کے ریٹس پر سیر کرنے کے لیے آنے والے افراد میں بحث ومباحثے بھی دیکھنے میں آئے،بدھ رات گئے تک لوگوں نے خوب سیر سپاٹے اور کھابے کھانے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے عید الفطر کے روز ہونے والی بارش کے بعد سب سے بڑی خوشخبری یہ رہی کہ بارش ہونے کے باوجود محکمہ لیسکو کے فیڈروں کی ٹرپنگ نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :