عید الفطر کی چھٹیاں ختم ،سرکاری دفاتر کھل گئے

بس اسٹینڈوں‘ریلوے اسٹیشننزپر رات گئے تک رش ‘جی ٹی روڈ ز کی ٹریفک بھی سست روی کاشکار رہی

بدھ 28 جون 2017 17:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) آج عید الفطر کی چھٹیاں ختم ،سرکاری دفاتر کھل گئے ،ہفتہ سے بدھ تک موج مستیاں کرکے پردیسی بھی اپنے کاروباری مقامات پر پہنچ گئے ،جمعرات کے روز تمام سرکاری دفاتروں کے کھل جانے کے پیش نظر بدھ کی شام کو بس اسٹینڈوں ،ریلوئے اسٹیشننز،ویگن سٹینڈوں پر رات گئے تک رش ہونے کی وجہ سے جی ٹی روڈ ز کی ٹریفک بھی سست روی کاشکار رہی،دیگر شہروں کی طرح ضلع شیخوپورہ سے بھی جانے والے پردیسی اپنے اپنے ٹھکانوں،مکانوں اور سرکاری کواٹروں میں پہنچ گئے جنہوں نے جمعرات کی صبح ہوتے ہی اپنے اپنے دفاتروں میں پہنچ کر اپنے ملازم بھائیوں سے عیدملنے کے ساتھ ساتھ خوش گپیوں میں دن گزار جبکہ دفاتر میں حاضری غیر معمولی رہی۔

متعلقہ عنوان :