شیخوپورہ ‘سواریوں سے بھری تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ‘45مسافر زخمی

بدھ 28 جون 2017 17:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شیخوپورہ میں سواریوں سے بھری تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 45 مسافر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی کی بس لاہور سے سواریاں لے کر فیصل آباد جا رہی تھی کہ جب وہ فیصل آباد روڈ پر واقع بائی پاس کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ بچوں پندرہ خواتین سمیت 45 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری پہنچ کر زخمی افراد کو فسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :