شیخوپورہ‘ہولناک ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں2خواتین سمیت5مسافر جاں بحق ‘25کے قریب مردوخواتین اوربچے زخمی

عیدالفطر کے روز خوشیوں والے گھروں میں صف ماتم بپا رہی

بدھ 28 جون 2017 17:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) گردونواح میں ہولناک ٹریفک حادثات کے نتیجہ میںدوخواتین سمیت5مسافر جان بحق 25کے قریب مردوخواتین اوربچے زخمی ہوگئے عیدالفطر کے روز خوشیوں والے گھروں میں صف ماتم بپا رہی، فیصل آباد روڈننکانہ بائی پاس کے قریب فاروق آباد سے سیر کے لیے آنے والی ٹیوٹا سوار فیملی فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیزرفتار مسافر بس کا شکارہوگئی دوبسوں اور مسافر ٹیوٹا ویگن کے ہولناک تصادم کے نتیجہ میں 2خواتین اور ڈرائیور سمیت4افراد جان بحق ہوگئے جبکہ18سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کے روزمحنت کش محمد بوٹا اوراسکے دیگر رشتہ دار ننکانہ صاحب گوردوارہ میں سیر کے لیے فاروق آباد سے ننکانہ صاحب ٹیوٹانمبری1386ای پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ فیصل آبا در وڈ بائی پاس ننکانہ صاحب کے قریب فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیزرفتار مسافر بس نمبری9555ایل ای ایس سے ٹکراگئی جبکہ مخالف سمت سے یوٹرن لینے والی مسافر بس نمبری6976ایف ڈی ایس بھی مسافر ٹیوٹا ویگن میں جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں مسافر ٹیوٹامیں سوار ٹیوٹا ڈرائیور سمیت تنویر امجدولد فیقر محمد55سالہ،زبیدہ بی بی زوجہ محمد بوٹا 60سالہ،شریفاں بی بی ولد عاشق حسین80سالہ ساکنان فاروق آبادموقعہ پر ہی جان بحق ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122ننکانہ صاحب،ریسکیو1122شاہکوٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوںنے ننکانہ صاحب ہسپتال میں10زخمیوں عایشہ بی بی18سالہ،فوزیہ امین28سالہ،طلحہ ثناء اللہ20سالہ،امین32سالہ،محمد ہنزلہ 10سالہ،اظہر قیوم25سالہ،قمر زمان 20سالہ،رضیہ سلیم35سالہ،شہزادی28سالہ ،بلقیس بی بی19سالہ کو طبی امداد دیتے ہوئے منتقل کیا،3شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ اورباقی زخمیوں کو آر ایچ سی مانانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا،عینی شاہدین کے مطابق مانانوالہ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اورعملہ کے فقدان کے باعث زخمی شخص کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے ہسپتال کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جس کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ مانانوالہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جی ٹی روڈ پر عوامی رش او ررکنے والی دیگر گاڑیوں کو بسوں میں لگی سلنڈرز کٹز کے پھٹ جانے کے خدشہ کے پیش نظر لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رکھا ہولناک ٹریفک حادثہ کے حوالہ سے پولیس نے تمام حقائق جمع کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے ذرائع کے مطابق مسافر ٹیوٹا ویگن جیسے ہی تیزرفتاری کے باعث ننکانہ بائی پاس پر پہنچی جی ٹی روڈ یوٹرن کے قریب آگے کھڑی بس سے جاٹکرائی جبکہ فیصل آباد سے لاہور جانے والی بے قابو بس ان دونوں گاڑیوں میںآٹکرائی جسکی وجہ سے ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد میںاضافہ ہوا ہے،ٹریفک کا دوسراحادثہ،شیخوپورہ موٹر وئے خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب مسافر بس اور ڈالہ کے درمیان رونماء ہوا جسکے نتیجہ میں5مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کو لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مسافر ڈالہ سڑک کنارئے کھنڑا تھا کے اچانک بے قابو مسافر بس ڈالہ سے ٹکراگئی جس میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو لا ہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے جہاں پر تین افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے،ٹریفک کا تیسرا حادثہ کالا خطائی روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیزرفتار مسافر بس نے کار کوٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں کار سوار1شخص جان بحق جبکہ4افراد شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے لاش کو تحویل میں لیکر کاروائی شرو ع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :