کوئٹہ ،بروری روڈ پر مشکوک چیز کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا

بدھ 28 جون 2017 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر مشکوک چیز کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو منگل کی شب بروری روڈ پر مشکوک چیز کی اطلاع ملی جس پر ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا تاہم چیک کر نے پر مشکوک چیز کسی موٹر سائیکل سوار کا ہیلمٹ نکلاجس کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :