بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی ، سیا سی ،قبائلی و سماجی شخصیا ت کی مرحوم سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر سے تعزیت

بدھ 28 جون 2017 17:18

خضدار /کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وززاء ،اراکین اسمبلی ، سیا سی ،قبائلی و سماجی شخصیا ت نے کہا ہے کہ مرحوم سینیٹر آغا شہباز درانی نے مختصر مدت میں ملکی سیاست میں اپنا لوہا منوایا ،مرحوم سلجھے ہوئے اور انتہائی شفیق شخصیت تھے جن کی وفات سے نا قابل تلافی خلاء پیدا ہوا ہے ،یہ بات وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ ،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ میر حاصل بزنجو ،صوبائی وززاء و مشیران سردار اسلم بزنجو،شیخ جعفر مندوخیل،عبدالرحیم زیارت وال،محمد کان لہڑی،،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،رکن قومی اسمبلی سردار کمال ننگلزئی،اراکین اسمبلی ،سردار محمد صالح بھوتانی ،میر عبدالقدوس بزنجو ، میر عاصم کرد گیلو ، وزیر اعلیٰ کے کوارڈینٹر نوابزادہ شاہدین شاہوانی،میر غازی خان پندرانی، جمال شاہ کاکڑ، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنر ل سیکر ٹری نصیب اللہ بازئی، سردار شہباز خان محمد حسنی، میر علی حید رمحمد حسنی ،پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی محمد علی جتک ،ڈاکٹر محمد عمر بلوچ، سابق صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ،سیکر ٹری خزانہ بلوچستان اکبر حسین درانی ، سیکر ٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ،سیکر ٹری بلدیاتی حافظ عبدالماجد ،کمشنرقلات ڈویڑن محمد ہاشم غلزئی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری حافظ عبدالباسط ،وزیر اعلیٰ کے پریس سیکر ٹری کامران اسد ،وزیر اعلیٰ کے سٹاف آفیسر محمد ایوب قریشی، ،ڈپٹی کمشنر خضدار الحاج سہیل الرحمن بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ منیراحمد موسیانی ،محمد حسن جاموٹ سردار مہیم خان گرگناڑی،میر محمد مراد شیخ،،میر دشتی خان جتک ،میر علی اکبر گرگناڑی، قاضی عبدالحمید شیرزادہ ودیگر نے درانی ہاؤس خضدار میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی وفات پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،نوابزادہ حمزہ زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی آغاشہریار درانی، آغا شاہ زیب درانی ،آغامہر دل درانی آغا عبدالخالق احمدزئی سے تعزیت کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ مرحوم سینیٹر آغاشہباز خان درانی ہمہ جہت ایک سیاسی رہنماء تھے ان کی زندگی کا ہرورق کردار و کمالات سے بھرا پڑا ہے انہوں نے مختصر مد ت میں جس طرح ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش اور اپنی مثال آپ ہے ان کی صلاحیتوں تجربات و خدمات کی اہل بلوچستان کو اشد ضرورت تھی ، وہ ذاتی زندگی میں ملنسار ، خوش مزاج ، نرم دل اور انتہائی شفیق دوست و سیا سی رہنما تھے ،ان کے گفتار اور لہجے میں وہ پیار محسوس ہوتا تھا کہ جوکوئی ان سے پہلی بار ملاقات کرتا تو انہیں اپنا سب سے زیادہ دوست باور کرتا، سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی بے وقت جدائی ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔