کوئٹہ ،سول ہسپتا ل کے ٹراما سینٹر میں داکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ،انتظامیہ نے غفلت کی تردید کر دی

بدھ 28 جون 2017 17:18

کوئٹہ ،سول ہسپتا ل کے ٹراما سینٹر میں داکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کوئٹہ کے سول ہسپتا ل کے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے آلمو چوک پر موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والے نثار احمد کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،نثار احمد کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی موت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے واقع ہوئی لواحقین کا کہنا تھا کہ نثار تین گھنٹے تک تڑپتا رہا، کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا،ڈیوٹی ڈاکٹرنے فون پر آنے کی یقین دہانی کرائی لیکن وہ تین گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہیں آیا لواحقین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج،توڑپھوڑبھی کی انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے ،دوسری جانب سول ہسپتال ٹراما سینٹر کے ترجمان کے مطا بق مریض مسمی نثار احمد ، جو کہ ٹریفک حادثے میںزخمی ہوا تھا کو ٹراما سینٹر لایا گیا انہیں سر پر شدید چوٹ لگی تھی اوروہ بے ھوش تھے اور سانس میں شدید دقت تھین۔

(جاری ہے)

مریض کو فوری طبی امداد دی گئی اور نیوروسرجن کے معائنے کے بعد ان کا فوری طور پر دماغ کا سی ٹی سکین کرایا گیا۔علاج جاری تھا لیکن شدید چوٹ کی وجہ سے وہ جا نبر نہ ہو سکا مریض کے لواحقین نے جذبات میں آکر ٹراما سینٹر میں شدید توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور عملے کیساتھ گالی گلوچ اوربد تمیزی کی ہسپتال کی انتظامیہ نے مریض کے لواحقین کے خلاف ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :