چاند رات عید اور ٹرو کے موقع پر شہر بھر میں تیز رفتاری ون ویلنگ کرنے والے 163منچلوں کے خلاف مقدمات

بدھ 28 جون 2017 17:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے چاند رات عید اور ٹرو کے موقع پر شہر بھر میں تیز رفتاری ون ویلنگ کرنے والے 163منچلوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ٹریفک پولیس کے 20ٹریفک سیکٹرز میں 1000 موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں بند بھی کی گئیں ٹریفک نظم وضبط کی خلاف ورزی ، بڑی وائیلیشنز اورہلٹر بازی کرنے والے متعدد وائیلیڑز کو لاکھوں روپے کے بھاری جرما نے بھی کیے دوسری جانب شہریوں کی سہولت کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے تمام فائن کولیکشن یونٹس بھی کھلے رکھے گئے تفصیل کے مطا بق ٹریفک سٹاف نے سڑکوں پر ہی عید گزاری اور احسن انداز سے ٹریفک روانی کو برقرار رکھا تاہم غیر مہذب انداز سے جان بوجھ کر خلاف ورزیاں کرنے والوں کو دھر لیا گیا مقدمات تھانہ سول لائنز ، پیپلزکالونی، بٹالہ کالونی ، مدینہ ٹائون کے علاوہ دیگر تمام تھانوں میں درج کروائے اسی طرح صدرایریا میں بھی بھر پور انداز سے نہ صرف مانیڑنگ کی گئی بلکہ وائیلیٹرز پر کڑی نظر رکھی گئی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی اسکوارڈز کی جانب سے 91اور سیکٹر ز کی جانب سے 72مقدمات درج کئے گئے جن کی پیروی بھی سٹی ٹریفک پولیس نے کی جو ن کے وسط سے چلائی گئی مہم برائے انسداد خطرناک انداز ڈائیونگ اور ون ویلنگ کے تحت بھی خاطر خواہ کارروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :