لاہور میں عید کے پہلے روز پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک

شاد باغ میں 2ڈاکوواردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے گشت پر مامور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

بدھ 28 جون 2017 17:02

لاہور میں عید کے پہلے روز پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) لاہور میں عید کے پہلے روز پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں 2ڈاکوواردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ اسی اثنا میں گشت پر مامور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی حالت میں گرفتار کر کے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے جنہیں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر کے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :