گمراہ کن پروپیگنڈے کا حکومت کو کچھ نہیں ہو گا ‘

بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘ کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا ‘ کچھ لوگ روزگار کی تلاش میںہلکان ہوئے جا رہے ہیں ‘ یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا بیان

بدھ 28 جون 2017 17:04

گمراہ کن پروپیگنڈے کا حکومت کو کچھ نہیں ہو گا ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا حکومت کو کچھ نہیں ہو گا ‘ بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘ کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا ‘ کچھ لوگ روزگار کی تلاش میںہلکان ہوئے جا رہے ہیں ‘ یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔ کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا ‘ کچھ لوگ روزگار کی تلاش میںہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد و مضبوط ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔