Live Updates

جنوبی پنجاب کی110منصوبو ں کے 123ارب روپے اورنج ٹرین میں ڈالے گئے‘عبدالعلیم خان

بدھ 28 جون 2017 17:05

جنوبی پنجاب کی110منصوبو ں کے 123ارب روپے اورنج ٹرین میں ڈالے گئے‘عبدالعلیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی110منصوبو ں کی123ارب روپے کی خطیر رقم کو حکمرانوں کے من پسند منصوبے اورنج ٹرین میں ڈال دیا گیا نام نہاد پنجاب سپیڈ اور گڈ گورننس کا دعوی کرنے والوں نے گذشتہ 8برسوں میں حکمرانی کے دوران ایک بھی برن یونٹ نہیں بنایا بلکہ سابقہ حکومت کے پی آئی سی سمیت ہیلتھ سے متعلقہ منصوبوں کو نان فنکشنل رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑنے والے حکمرانوں کی کرپشن بھی جلد" آتشزدگی" کی نذر ہو جائے گی اور ملک کو صاف اور شفاف نظام کی حکومت نصیب ہو گی۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے بہاولپور کا دورہ فوٹو سیشن اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے کیا جو وہاں کے بے بس اور مجبور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا دونوں بھائی ایک دوسرے سے بڑھ کر بونگیاںمارتے رہے ان کی بد حواسی ثابت کر رہی تھی کہ الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے اور ان کے ذہنوں پر مکمل طور پر پاناما کیس اور جے آئی ٹی سوار ہے انہوں نے کہا کہ1985سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر قابض نواز لیگ کس منہ سے اپنی ذمہ داری سے مبرا ہو سکتی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عید الفطر سب کیلئے سو گوار تھی اور ان حالات میں پارا چنار سے لے کر کوئٹہ اور کراچی تک حالات سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا اب دور کی بات نہیں اور ملک جلد صحیح ٹریک پر ہو گا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساری قوم آئندہ عید حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے منائے گی اور کرپشن سے نجات مل جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات