پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

پی کے 264 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

بدھ 28 جون 2017 16:45

پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تاہم طیارے میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والا طیارہ علامہ ا قبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اس وقت حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا جب لینڈنگ کے دوران ایک پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا۔

طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے تاہم طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا۔ طیارے کو لاہور سے دبئی پی کے 203 بن کر روانہ ہونا تھا ۔انجینئرز کی ایک ٹیم لاہور بلوا لی گئی جو طیارے کے قابل استعمال ہونے کے حوالے سے بتائے گی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اگر طیارہ استعمال کے قابل ہوا تو اسے دبئی روانہ کیا جائے گا بصورت دیگر ایک دوسرے طیارے کا بندو بست بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :