وزارت پانی وبجلی کے اعلان کے برعکس عیدالفطر کی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ جاری رہی

لیسکو کے طوفان ، بارش یا کسی اور وجہ سے بجلی بندش کی صورت میں فوری بحالی کیلئے انتظامات کے دعوے بھی سچ ثابت نہ ہو سکے

بدھ 28 جون 2017 17:05

وزارت پانی وبجلی کے اعلان کے برعکس عیدالفطر کی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزارت پانی وبجلی کی طرف سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اعلان کے برعکس مختلف علاقوں میںلوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، لیسکو کی طرف سے بھی طوفان ، بارش یا کسی اور وجہ سے بجلی بندش کی صورت میں فوری بحالی کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات کے دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی طرف سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کے برعکس تینوں روز مختلف علاقوںمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ عید الفطر کے پہلے روز شدید گرمی کے باعث مختلف شہری اور دیہی علاقوںمیں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔دیہی علاقوں میں تینوں روز بجلی چند گھنٹوں کی مہمان ثابت ہوئی ۔ دوسری طرف لیسکو کی طرف سے عید الفطر کی تعطیلات میں طوفان، بارش یا کسی اور وجہ سے بجلی کی بندش کی فوری بحالی کے لئے مرتب کردہ نظام ناکام ثابت ہوا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش رہی ۔ شدید بارش میںمختلف علاقوں میںکئی گھنٹے بجلی بند رہی ۔

متعلقہ عنوان :