حبیب بینک حکام نے جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ریکارڈ پیش کردیا‘ جے آئی ٹی کے بینک حکام سے سوالات

بدھ 28 جون 2017 16:37

حبیب بینک حکام نے جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ریکارڈ پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) حبیب بینک حکام نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ریکارڈ پیش کردیا‘ جے آئی ٹی نے بینک حکام سے سوالات بھی کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا پچاسواں اجلاس ہوا جس میں حبیب بینک کے حکام جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ بینک حکام نے حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ریکارڈ پیش یا جبکہ بینک حکام سے جے آئی ٹی حکام نے سوالات بھی کئے اجلاس میں شریف خاندان کے ٹیکس اور انتخابی گوشواروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :