Live Updates

کچھ قوتیں ہیں جو نہیں چاہتی ملک میں امن ہو،

اتنی قربانیاں دینے کے باوجود دنیا ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے، وزرا جے آئی ٹی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 28 جون 2017 16:37

کچھ قوتیں ہیں جو نہیں چاہتی ملک میں امن ہو،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو نہیں چاہتی ملک میں امن ہو، اتنی قربانیاں دینے کے باوجود دنیا ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں درگاہ حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ؒ پر نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سوگوار حالات میں عید منائی جا رہی، تاریخ کا بد ترین سانحہ ہواہے جس میں 152 ہلاکتیں ہو ئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اللہ صحت دے، قوم کی نظریں سانحہ بہاولپور، پارہ چنار، کراچی، کوئٹہ پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف اور احتساب کا عمل آگے بڑھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے ہیں، انہیں خوش آمدید کیا جاتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرا جے آئی ٹی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر فاضل ججز نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات