(ن) لیگ کا بڑا گروپ 8ہفتوں میں سیاسی فیصلہ کریگا ‘ 8ہفتوں میں پتہ چلے گا نگران سیٹ اپ آتا ہے یا عبوری وزیراعظم‘ حکمران جے آئی ٹی نہیں سپریم کورٹ کیخلاف بول رہے ہیں‘ استعفے یا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے‘ رپورٹ پر جرح کی اجازت دی گئی تو نواز شریف کو بلانے کی استدعا کروں گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 28 جون 2017 16:37

(ن) لیگ کا بڑا گروپ 8ہفتوں میں سیاسی فیصلہ کریگا ‘ 8ہفتوں میں پتہ چلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بڑا گروپ آٹھ ہفتوں میں سیاسی فیصلہ کرے گا ‘ 8ہفتوں میں پتہ چلے گا نگران سیٹ اپ آتا ہے یا عبوری وزیراعظم‘ حکمران جے آئی ٹی نہیں سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں‘ استعفے یا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے‘ رپورٹ پر جرح کی اجازت دی گئی تو نواز شریف کو بلانے کی استدعا کروں گا۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے لئے آئے ہیں سانحہ کے زخمی ناامیدی کی حالت میں ہیں پورے پنجاب میں صرف چھ برن یونٹ ہیں حکمران لاہور سے باہر بھی نکل کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا بڑا گروپ آٹھ ہفتوں میں سیاسی فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

حکمران جے آئی ٹی نہیں سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں استعفے یا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا تھا نواز شریف مستعفی ہوجائیں گے۔ سیاسی موسم ابر آلود ہے وہ چھٹ جائے تو فیصلے کریں گے۔ ڈار صاحب کے علاوہ سب کو بلا لیا گیا ہے رپورٹ پر جرح کی اجازت دی گئی تو نواز شریف کو بلانے کی استدعا کروں گا۔ اگر اسمبلی ختم ہوتی ہے تو صوبائی اسمبلیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ پانامہ جے آئی ٹی کی تفتیش اب مکمل ہوگئی ہے۔