پاکستان ہائی کمیشن نئی دہی نے 300 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ‘

بدقسمتی سے بھارتی حکام یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دے رہے ‘ 150 سے زائد سکھ یاتری اٹاری کے مقام پر بھارتی اجازت کے منتظر ہیں ‘ معاہدے کے تحت مذہبی رسومات کیلئے آنے والوں کو سہولتیں دینا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے ‘ بدقسمتی سے رواں سال دوسری مرتبہ بھارت کی جانب سے یاتریوں کو روکا گیا ‘ بھارتی حکومت معاملے کے حل کیلئے جلد اقدامات کرے گی ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا جاری بیان

بدھ 28 جون 2017 16:37

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہی نے 300 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہی نے 300 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ‘ بدقسمتی سے بھارتی حکام یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دے رہے ‘ 150 سے زائد سکھ یاتری اٹاری کے مقام پر بھارتی اجازت کے منتظر ہیں ‘ معاہدے کے تحت مذہبی رسومات کیلئے آنے والوں کو سہولتیں دینا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے ‘ بدقسمتی سے رواں سال دوسری مرتبہ بھارت کی جانب سے یاتریوں کو روکا گیا ‘ بھارتی حکومت معاملے کے حل کیلئے جلد اقدامات کرے گی۔

بدھ کو اپنے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے 300 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ۔150 سے زائد سکھ یاتری صبح سے اٹاری کے مقام پر بھارتی اجازت کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے بھارتی حکام یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دے رہے ۔ بھارت نے اس سے قبل جور می لے میں بھی سکھ یاتریوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین کی پیشکش بھی کی گئی۔ معاہدے کے تحت مذہبی رسومات کیلئے آنے والوں کو سہولتیں دینا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ بدقسمتی سے رواں سال دوسری مرتبہ بھارت کی جانب سے یاتریوں کو روکا گیا ‘ بھارتی حکومت معاملے کے حل کیلئے جلد اقدامات کرے گی۔…