وزیراعظم محمد نواز شریف کامسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری احمد سعید سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 16:37

وزیراعظم محمد نواز شریف کامسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری احمد سعید ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد سعید کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے چوہدری احمد سعید، سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار اور چوہدری احمد جاوید سے تعزیت کی اور ان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :