سپریم کورٹ اللہ کو حاضر ناضر جان کر ملک کے مفاد میں فیصلہ کریگی چوہدری شجاعت حسین
بدھ 28 جون 2017 16:18
(جاری ہے)
اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شفاعت حسین، چوہدری مونس الہی ، چوہدری راسخ الہی ، چوہدری حسین الہی ، چوہدری شافع حسین ، چوہدری محمد الہی و دیگر بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کرنی ہے جن لوگوں نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانیاں دی انہیں بھی عید پر یاد رکھاجائے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ انتہائی افسوس ناک ہے سیاست سے بالا تر ہوکر کہتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار شہباز شریف ہیںکیونکہ وہاں پر چوہدری پرویز الہی کے دور میں دو برن یونٹ تعمیر کیے گئے تھے میں چوہدری پرویز الہی سے کہوںگا کہ وہ اپنے نام کی تختیاں اتار دے اور وہاں شہباز شریف اپنے نام کی تختیاں لگا لیں۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ ہے اس کے خلاف باتیں کرنے والے عدالت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ اللہ کو حاضر ناضر جان کر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی ۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پوری قوم نے حکمرانوں کو بدعائیں دی ہے اور ان کے گھر جانے کی دعائیں کی ہیںاگر عدالت حکمرانوں کو نااہلِ کر دیتی ہے تو انھیں چپ کر کے گھر کو لوٹ جانا چاہیے ۔اگر ن لیگ نے عدالتی فیصلہ قبول نا کیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا نواز شریف کی بولی بولتے رہے جب وزرا سے تسلی نا ہوئی تو نواز شریف نے خود بولنا شروع کر دیا ہے۔ دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے بارے میں مذاق اور تماشے جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ ن لیگ در حقیقت اپنے پسند کے فیصلے کروانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کے میرے دور میں بننے والے میو ہسپتال کا سرجیکل کا ٹاور اور برن یونٹ کے منصوبے التوا کا شکار ہیں۔ وزیر اعلی شہباز شریف وہاں سے میری تختیاں اتار کر اپنی ڈان ہیڈ والی تختیاں لگا لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.