سوشل میڈیا پر لندن کی ڈبل ڈیکر بسوں کی دھوم

ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی مہم کا آغاز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 15:36

سوشل میڈیا پر لندن کی ڈبل ڈیکر بسوں کی دھوم
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : لندن میں ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستان کا امیج روشن کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ثقافت کے رنگوں میں رنگی یہ ڈبل ڈیکر بسیں پاکستان کا روشن امیج دنیا بھر میں پھیلا ر ہی ہیں۔ اس مہم کا آغاز قیام پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ اور یہ مہم پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان بسوں پر پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ اور مختلف علاقوں کے ساتھ قومی جانورمارخور کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں۔ان بسوں کی تیاری کے لیے پاکستان ہائی کمشین نے معروف اشتہاری کمپنیوں اور نامور ڈیزائنرز کی خدمات حاصلکیں۔ اس مہم کے آغاز کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے پریس منسٹر منیر احمد نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے برطانیہ میں موجود لاکھوں لوگوں کو پاکستان کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا اور ان پر بنی تصاویر سے پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :