نوشہرہ ،ْڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 28 جون 2017 15:41

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) گزشتہ روز اٹک خرد کے مقام پر ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔نوشہرہ میں اٹک خرد کے مقام پر گزشتہ روز کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں پاک فوج کے جوانوں اور مقامی غوطہ خوروں نے رات دیر تک آپریشن کر کے نکالیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ کے علاقے شیدو سے ہے اور چاروں افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی ۔