Live Updates

جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،ْ خورشید شاہ

بدھ 28 جون 2017 15:39

جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،ْ خورشید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دے رہا ہوں کہ اگر وہ نااہل قرار پائیں تو نیا وزیراعظم لائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان سے پوچھیں گے کہ وکٹیں کیسی گرتی ہیں ،ْ جب گھوڑے ریس کیلئے میدان میں آتے ہیں تو بدکتے ہیں لیکن جب وہ دوڑتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کون طاقتور ہے۔

فردوس عاشق اعوان اور بابر اعوان کے پی ٹی آئی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اورنج ٹرین اور بڑے بڑے منصوبوں کے دعوے تو کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور میں برن سینٹر تک نہیں ہے اگر برن سینٹر ہوتا تو بہاولپور میں اتنی اموات نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں ،ْعالم اسلام مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے اور ہم تماشہ بن رہے ہیں، 35 اسلامی ملکوں کا الائنس بن گیا باقی کا کیا ہوگا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرات ختم ہوگئی ہے، وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،20 کروڑ عوام آنکھیں کھولیںکہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات