امریکہ اور بھارت کی دھمکی کو قوم جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ،ْ

کشمیریوں کے لئے جدوجہد کرنے والی حزب المجاہدین پر پابندی اور سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کودہشتگرد کہنے والے خود دنیا کے سب سے بڑے دہشتگر د ہیں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردارجاویدایوب کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 28 جون 2017 15:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردارجاویدایوب نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی دھمکی کو قوم جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ،ْ کشمیریوں کے لئے جدوجہد کرنے والی حزب المجاہدین پر پابندی اور سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کودہشتگرد کہنے والے خود دنیا کے سب سے بڑے دہشتگر د ہیں جو گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی انہتا کردی جس سے تحریک آزادی میں مزید تیزی آئی پیپلزپارٹی چٹان کی طرح حزب المجاہدین کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے اِن خیالات کا اظہارصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پاکستان اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان ایک جمہوری اور پرامن ملک ہے ، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بھارت اور ا مریکہ نے کوئی سازش کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کاجواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اِن گیڈر بھکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کرے یہ تمام ڈرامے پاک چین سی پیک کے منصوبہ جِس کا اعلان سابق صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری نے کیا تھا اُسی وقت بھارت سازشوں میں مصروف ہوکر مختلف ممالکوں کو رام کرنے کی کوشش میں مصروف تھا ، جبکہ اُس کا من پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے کے بعد اس کا مقصد پورا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس کا افتتاخ پیپلزپارٹی کے دور ِ حکومت میں ہوا تھا ، انہوں نے اقوام ِ متحدہ اور دیگر ممالکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ، مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کرکے ایک قتل گاہ بنا رکھی ہے جبکہ جانوروں پر استعمال ہونے والی گنوں کا استعمال مظلوم کشمیریوں اور خواتین پر استعمال کیا جارہا ہے ، فوری طور پر نوٹس لیں اور بھارت امریکہ جو اپنے مقاصد اور بزنس کی آڑ میں بے گناہ عوام کو قتل کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے ، خطرناک عزائم سے روکا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی کاوشوں سے اقوام ِ متحدہ نے پہلی مرتبہ بھارت پر تنقید کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، اِسی طرح حکومت ِ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومت جو آزادی کا بیس کیمپ کہلاتی ہے ، عملی طور پر کام کرکے مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کبھی بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، حزب المجاہدین اور سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیاسی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :