وزیراعظم آزادکشمیربھی حزب المجاہدین کی ڈھال بن گئے‘

امریکہ کے حریت رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دئیے جانے پر افسوس کا اظہار حزب المجاہدین کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں‘ تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سرگرم ہے‘ حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی کی اور نہ کسی دہشتگرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ‘ٹرمپ کی موجودگی میں امریکہ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ‘ فاروق حیدر کا بیان

بدھ 28 جون 2017 15:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے امریکہ کی جا نب سے کشمیری حریت پسند رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دییجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب ساری دنیا عید کی مبارک دے رہی تھی امریکہ نے مسلمانوں کو جو تحفہ دیا اس کا بدلہ اسے ضرور ملے گا اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے سرگرم ھے . حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی موجودگی میں امریکہ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کی تحریک کسی سے پوچھ کر شروع کی اور نہ کسی کے کہنے پر ختم کریں گے انہوں نیکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی قابض بھارتی فوج کر رہی ہے ہندوستان آزاد کشمیر پر حملے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے مودی ٹرمپ ملاقات اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے