کوئٹہ ،ْ عائد ڈبل سواری پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

بدھ 28 جون 2017 15:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کوئٹہ میں عائد ڈبل سواری پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

حکومت نے کوئٹہ میں 26مئی کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :