سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر کی تضحیک ہوئی ہے ،ْمتحدہ جہاد کونسل

بدھ 28 جون 2017 15:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) متحدہ جہاد کونسل نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر کی تضحیک ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ جہاد کونسل (یو جے سی) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کے کمانڈر کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر کی تضحیک ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سید صلاح الدین کشمیر میں حق خود ارادیت کا ایک نشان ہیں اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے ان کے خلاف ایسے اقدام سے تکلیف ہوئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں آزادی کے حامی ممالک امریکا کے فیصلے کو مسترد کر دیں گے۔