جے آئی ٹی نے عید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کی

بدھ 28 جون 2017 15:15

جے آئی ٹی نے عید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے عید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے ،ْ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کیلئے جے آئی ٹی نے ہفتہ وار چھٹیاں بھی نہیں کیں۔عید کی ایک دن کی چھٹی کے بعد پاناما پیپرز معاملے پر جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا جہاں ٹیم نے قلم بند کرائے گئے بیانات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :