سانحہ احمد پور شرقیہ ،ْ مزید دو زخمی نشتر ہستپال میں دم توڑ گئے ،ْ تعداد 162ہوگئی

41زخمی نشترہسپتال کیبرن یونٹ میں زیرعلاج ،ْ 5 افرادکی حالت اب بھی تشویشناک ْقبل ناقابل شناخت 125افراد کی میتوں کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی

بدھ 28 جون 2017 15:15

سانحہ احمد پور شرقیہ ،ْ مزید دو زخمی نشتر ہستپال میں دم توڑ گئے ،ْ تعداد ..
ملتان/احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سانحہ احمدپورشرقیہ، بہاولپور کے مزید2زخمی ملتان کے نشترہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 162ہو گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 41زخمی اب بھی نشترہسپتال کیبرن یونٹ میں زیرعلاج ہیں جن میں 5 افرادکی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

اس سے قبل ناقابل شناخت 125افراد کی میتوں کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ،اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ قابل شناخت 28 افراد کی لاشیں تدفین کے لیے پہلے ہی ورثاء کے حوالے کردی گئی تھیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں موجود ناقابل شناخت 125 میتوں کو ٹرکوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے بستی رمضان جوئیہ لایا گیاجہاں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد تمام میتوں کو بستی نظیر آباد کے قبرستان لایا گیا اور لحد میں اتارا گیااس موقع پر ہر آنکھ نم اور اشکبار تھی۔ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے جس کے تحت ہر تابوت پر ڈی این اے ٹیسٹ نمونے کے مطابق نمبرز لگائے اور انہی نمبروں کے تحت قبریں بنائی گئیں تاکہ رپورٹ آنے کے بعد ان نمبروں سے لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کو شناخت کرسکیں۔شناخت ہونے والے 28افراد کی میتیں پہلے ہی ان کے لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں جن کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :